غیرقانونی طور پر یونان جانیوالے 0 17 پاکستانی واپس پہنچ گئے
لاہور (وقت نیوز+ ثناءنیوز) غیرقانونی طور پر جانیوالے 170پاکستانی یونان سے وطن پہنچ گئے۔ غیرقانونی طور پر جانے والے پاکستانی یونان کی جیلوں میں قید تھے۔ ثناءنےوز کے مطابق غیر قانونی طور پر ایران میں قیام پذیر 88 پاکستانی باشندوں کو ایرانی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر کے تفتان میں لیویز فورس کے حوالے کر دیا۔ لیویز حکام کے مطابق مذکورہ افرادکا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔ جو حصول روزگار کی غرض سے چوری چھپے ایران گئے اور پھر وہاں سے یورپی ممالک جانا چاپتے تھے جنہیں ایرانی فورسز نے ایران کے مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق گرفتار شدگاں کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے غرض سے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔