• news

رواں مالی سال انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے ریکارڈ وصولی کی گئی: میاں کفایت

لاہور (پ ر) انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے اس سال ریکارڈ ٹیکس وصولی کی گئی ہے۔ اس سال جون بجٹ کلوزنگ میں سرپرائزنگ فگر ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انچارج انٹرٹینمنٹ ریکوری سیل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں کفات نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا محکمہ گورنمنٹ کی ٹیکس پالیسی کو فالو کرتا ہے۔ ہماری ٹیم نے دن رات مسلسل کام کر کے ٹارگٹ کے حصول کو ممکن بنایا ہے۔ گورنمنٹ کی طرف سے انٹرٹینمنٹ ٹیکس میں کمی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ابھی تک باضابطہ نوٹیفکیشن نہیں آیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن