خواجہ شاہ زیب اکرام کی شاندار کامیابی پر شریف برادران کو مبارکباد
لاہور (پ ر) سینئر وائس چیئرمین فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن (فرایا) اور سابق وائس چیئرمین پی پی ایم اے/ پیاف خواجہ شاہ زیب اکرام نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو جنرل الیکشن 2013ءمیں عظیم فتح پر مبارکباد دی ہے۔ الیکشن میں بھرپور کامیابی عوام کی مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ گزشتہ روز جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنے دور اقتدار میں ملکی وسائل کا بے دریغ استعمال کر کے ملک کو بحرانوں سے دوچار کر دیا۔