ایپکا پنجاب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے انتخابات میں محمد افضل گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب
لاہور (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ پرانی انارکلی لاہور کے انتحابات گذشتہ روز منعقد ہوئے جس میںمحمد افضل گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گیا جبکہ رانا عدنان اکبر گروپ کو شکست ہوئی ہے۔ افضل گروپ کی جیت پر تمام کلرکس اور ملازمین نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ انہوں نے نو منتحب صدر کو مبارکباد بھی دی۔