مسلم لیگ ن کسی صوبے کی نہیں پورے ملک کی جماعت ہے: انجینئر فیصل ملک
لاہور (پ ر) پنجاب یونائیٹڈ فرنٹ کے چیئرمین انجینئر محمد فیصل ملک نے کہا ہے کہ ن لیگ نے موجودہ الیکشن میں ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی صوبے کی نہیں بلکہ پورے ملک کی سیاسی جماعت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈیفنس لاہور میں پنجاب یونائیٹڈ فرنٹ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ن لیگ پر دھاندلی کے الزام لگا رہے ہیں دراصل وہ جمہوری ماحول اور اقدار سے واقف نہیں ہیں۔