• news

نواز شریف جلد ملک کو اندھیروں سے نکالیں گے: ملک اعجاز اعوان

لاہور (پ ر) اندرون شہر ٹریڈرز ویلفیئر کے چیئرمین ملک محمد اعجاز اعوان نے مسلم لیگ نواز کی تاریخی کامیابی پر تاجر رہنماﺅں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں قوم نے سیاسی سمجھ بوجھ کا بھرپور مظاہرہ کیا اور امریکی ایجنٹوں کو عبرتناک شکست دے کر ثابت کیا کہ عوام باشعور ہیں۔ نواز شریف قوم کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور جلد از جلد ملک کو اندھیروں‘ بدامنی اور بے روزگاری‘ دہشت گردی سے نکالیں گے۔ اجلاس سے حاجی سرفراز‘ سیٹھ اعظم‘ چودھری شاہد‘ عارف منیر‘ محمد یونس قادری نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن