• news

میاں نواز شریف نے انتقامی سیاست دفن کردی: عامر نواب خان

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنماعامر نواب خان نے کہا ہے کہ نامزد وزیراعظم میاں نواز شریف نے قومی مفاہمت کا پرچم لہراتے ہوئے انتقامی سیاست دفن کردی۔ ہماری سنجیدہ اور دور اندیش قیادت نے اپنے ہاتھوں میں قومی مفاہمت اور قومی یکجہتی کا پرچم اٹھایا ہوا ہے۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے دور آمریت میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیاں فراموش کردیں مگر وہ قومی مجرموں کو کسی قیمت پر معاف نہیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن