• news

پی پی 7 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، نثار کو شکست، پی ٹی آئی کے چودھری صدیق کامیاب

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی اے) راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 ٹیکسلا میں الیکشن کمشن کے حکم پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری نثار کو شکست ہو گئی۔ تحریک انصاف کے امیدوار محمد صدیق کامیاب ہو گئے۔ راولپنڈی کے حلقہ 7 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مشاہدہ غیر جانبدار وکلاءاور میڈیا نمائندوں نے کیا جس کے بعد 6 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے بعد حلقہ پی پی 7 سے چودھری نثار کو شکست ہو گئی جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار محمد صدیق کامیاب قرار پائے ہیں۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی ریٹرننگ افسر کے دفتر میں ہوئی جس کے بعد 6 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے بعد حلقہ پی پی 7 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری نثار کو شکست ہو گئی جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار محمد صدیق کامیاب قرار پائے ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 راولپنڈی میں چوہدری نثار کی شکست کو عمران خان کے موقف کی فتح قرار دے دیا ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ جن حلقوں میں دھاندلی کے الزامات ہیں وہاں دوبارہ گنتی ناگزیر ہے۔ پی ٹی آئی کی ترجمان شیریں مزاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کے امیدوار کی چوہدری نثار کے مقابلے میں جیت دراصل حق کی فتح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت پہلے دن سے کہہ رہی تھی کہ کچھ حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مطالبے پر کچھ حلقوں میں دوبارہ گنتی نہ کروائی گئی تو انتخابات کی شفافیت مشکوک رہے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن