بھارتی اداکار سنجے دت نے گرفتاری دیدی،3سال واڈا جیل پونا میں گزاریںگے
نئی دلی(نوائے وقت نیوز) بھارتی اداکار سنجے دت نے عدالت میں گرفتاری دیدی۔ سنجے دت سزا کے 3سال پر واڈا جیل پونا میں گزاریں گے۔ سنجے دت جب گھر سے عدالت گرفتاری دینے کیلئے روانہ ہوئے تو ان کے اہلخانہ اور بالی وڈ سٹارز کی ایک بڑی تعداد ان کے ساتھ تھی۔ بھارتی اداکار سنجے دت کوآرمز ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی تھی۔ سنجے دت پر 1993 میں غیر قانونی طورپر کلاشنکوف رکھنے کا الزام ثابت ہوا تھا۔