• news

سپریم کورٹ کا وکلاءبرادری کو مکمل فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے وکلاءبرادری کو مکمل فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ سپیشل پبلک پراسکیوٹر ایف آئی اے چوہدری ذوالفقار کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے ۔ علاوہ ازیں عدالت نے دو دیگر وکلاء بشار اللہ خان اور مجیب اللہ کیانی کو شدید زخمی کئے جانے کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے ۔ حساس ادارے بھی وکلاء کی ہلاکت بارے رپورٹ عدالت میں پیش کریں اسلام آباد اور پنجاب پولیس ملزمان کیخلاف کی جانے والی کارروائی کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کرکے عدالت کو دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن