کوئٹہ: خاتون نے ہسپتال کے باہر سڑک پر بچے کو جنم دیدیا، رشتہ داروں کا احتجاج
کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ میں خاتون نے نجی ہسپتال کے باہر سڑک پر بچے کو جنم دیدیا۔ واقعہ کے خلاف خاتون کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔