• news

حلقہ پی بی 21 میں شفاف انتخابات نہیں ہوئے،نواب غوث بخش باروزئی

کوئٹہ (آن لائن) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 21 میں صاف شفاف انتخابات منعقد نہیں ہوئے ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتبار تھا تاہم بعد میں احساس ہوا کہ گیم ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش تھی کہ بلوچستان میں صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات کرائے جائیں اور اس ضمن میں ہم نے ہرممکن کوشش کی تاہم حلقہ پی بی 21 صاف شفاف انتخابات منعقد نہیں ہوئے 

ای پیپر-دی نیشن