اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان منہدم ہونے سے تین مزدور جاں بحق
ہنگو (اے پی پی ) اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان منہدم ہونے سے تین مزدور جاں بحق ہو گئے ۔اورکزئی ایجنسی کی لوئر تحصیل کے علاقہ ڈولی میں کوئلے کی کان گرنے سے تین مزدور فضل حبیب، وطن خان، شاکر اللہ جن کا تعلق تحصیل الپوری ضلع شانگلہ سے ہے،ملبے تلے دب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔