• news

سابق وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری سندھ، اعلیٰ افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، چیف سیکرٹری سمیت اعلیٰ پولیس افسران کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ جمعرات کو سید محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ قائم علی شاہ ،راجہ محمد عباس وسیم احمد، فیاض احمد لغاری، محمد امین یوسف زئی اور خواجہ وسیم کو تاحیات سرکاری عہدوں پر نااہل قرار دیتے ہوئے مذکورہ تمام افسران کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن