سندھ کا وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی سے ہوگا:شرجیل میمن
کراچی (آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی اکثریت میں ہے، وزیراعلیٰ بھی پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ انتخابات میں عوام ہمارے ساتھ تھی، تاریخ ایک نہ ایک دن ان نتائج کا پول کھول دے گی۔ پیپلزپارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی،ہمارے پاس دھاندلیوں کے ثبوت موجود ہیں ، میڈیا کے سامنے شکایات نہیں کرنا چاہتے۔ وہ جمعرات کو کراچی میں اپنی رہائش گا پر پریس کانفرنس کررہے تھے ۔ شرجیل نے کہا کہ انتخابات میں عوام ہمارے ساتھ تھی۔ تاریخ ایک نہ ایک دن ان نتائج کا پول کھول دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس دھاندلیوں کے ثبوت موجود ہیں لیکن میڈیا کے سامنے شکایات نہیں کرنا چاہتے۔