عراق: تیسرے روز بھی بم دھماکے‘ سنی رکن پارلیمنٹ کے بھائی سمیت مزید 26 ہلاک‘ 35 زخمی
بغداد (اے ایف پی) عراق میں سلسلہ وار بم دھماکوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ بغداد کے قریبی علاقوں کی مارکیٹوں میں 4 دھماکے، صدر سٹی میں کار میں بھرا مواد پھٹ گیا جس کے سبب 26 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔ چکوک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ دارالحکومت کے باہر علاقے میں مسلح افراد نے سنی رکنی اسمبلی کے بھائی کو قتل کر دیا۔ موصل میں خود کش حملے میں 2فوجی مارے اور 3 زخمی ہو گئے۔ وزیراعظم نوری المالکی نے کہا یہ فرقہ واریت کا نتیجہ ہے۔ کرکوک میں امام بارگاہ پر خود کش حملے میں 12افراد مارے گئے