• news

بلوچستان کے علاقے خانوزئی اور مسلم باغ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد، 5 افراد گرفتار

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے علاقے خانوزئی سے ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے 3افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور فیوز برآمد کرکے قبضے میں لے لئے۔ ادھر مسلم باغ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں جن سے تحقیقات جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن