• news

رواں مالی سال کے ابتدائی 9ماہ میں بجٹ خسارہ 4.4 فیصد رہا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جولائی تا مارچ 2012-13ءکے اقتصادی اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9ماہ بجٹ خسارہ 4.4 فیصد رہا۔ جولائی تا مارچ مجموعی آمدنی 2124 ارب 85 کروڑ روپے رہی۔ نوماہ کے دوران 1527 ارب 82 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔ وفاق 1418ارب، صوبوں نے 109 ارب، 56 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا۔ نوماہ کے دوران دفاع پر 405 ارب، 82 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ نوماہ میں قرص پر 772 ارب 16 کروڑ روپے سود ادا کیا گیا۔پی ایس ڈی پی پر 407 ارب خرچ کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن