• news

سیالکوٹ: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ‘ رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی پر دشمن کی گنیں خاموش

سیالکوٹ (آن لائن) سیالکوٹ کے چاروہ سیکٹر میں گزشتہ روز علی الصبح بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی علی الصبح بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے چاروہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی جو کافی دیر تک جاری رہی۔ بھارتی فوج کی جانب سے مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بھارتی فوج کی اس بلااشتعال فائرنگ سے علاقہ مکینوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعدازاں چناب رینجرز نے سرحد پار سے کی جانے والی فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی کی بندوقوں کو خاموش کرا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن