سندھ اولمپک بیچ گیمز30 اور31 مئی کو سی ویو کراچی میں منعقد ہوں گے
کراچی (این این آئی) اولمپک کمیٹی کے زیراہتمام سندھ اولمپک بیچ گیمز30 اور31 مئی کو سی ویو کراچی میں منعقد ہوں گے۔ بیچ گیمز میں628 کھلاڑی، 112ٹیم آفیشل، 116ٹیکنیکل آفیشل، 26 آرگنائزر اور40 والینٹئر سمیت مجموعی طور پر 922 افرادشرکت کریں گے۔ بیچ گیمزمیں مردوں کے لئے باڈی بلڈنگ، باکسنگ، ٹیپ بال کرکٹ، شطرنج ، سائیکلنگ، فٹسال، ہینڈبال، جوڈو،کبڈی، ملاکھڑا، میراتھن، نیٹ بال، شوٹنگ بال، تھرو بال، تائی کوانڈو، ٹگ آف وار، والی بال، ویٹ لفٹنگ اورتیر اندازی جبکہ خواتین کے لئے شطرنج ، سائیکلنگ، ہینڈبال، میراتھن، نیٹ بال، تھرو بال، تائی کوانڈو اورتیر اندا زی کے ایونٹ کرائے جائیں گے۔