• news

عمران خان حلف برادری کی تقریب تک صحت یاب ہوجائیں گے:اسد عمر

 لاہور(نوائے وقت نیوز/ آئی این پی) تحریک انصاف کے میڈیا منیجر نے کہا ہے کہ عمران خان تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ عمران خان اب بیٹھنے کے قابل ہوگئے ہیں،ٹانکے کھول دئیے گئے ہیں۔عمران خان کواب صرف درد کم کرنے والی دوائیں دی جارہی ہیں۔ عمران خان کی باقاعدگی سے فزیو تھرابی کی جارہی ہے۔ آئندہ چند ہفتوں میں مکمل صحت یاب ہوجائیںگے۔ دریں اثناءپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا کہ پارٹی سربراہ عمران خان آئندہ 2 سے 3 روز میں چلنے پھرنے کے قابل اور اگلے 10 سے 12 دن میں ہسپتال سے فارغ کر دئیے جائیں گے‘عمران خان کافی دنوں تک بستر پر لیٹنے پر نالاں اور جلد از جلد ہسپتال سے ڈسچارج ہونا چاہتے ہیں‘خان صاحب پر عزم ہیں‘ ڈاکٹرز ان کی صحت کے حوالے سے بہت محتاط ہیں‘امید ہے خان صاحب ارکان اسمبلی کی حلف برداری تقریب تک ٹھیک ہو جائیں گے‘ عمران کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے تک احتجاج جاری رہا تو وہ بھی احتجاجی مظاہروں کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہسپتال میں خیبر پی کے میں حکومت سازی اور مسائل کے حل کیلئے پارٹی رہنماو¿ں سے مسلسل ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن