• news

کراچی میں امن و امان : ذمہ داری ایک ادارے پر ڈال دینی چاہئے: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی ذمہ داری ایک ادارے پر ڈال دینی چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ایک سے زیادہ اداروں پر ذمے داری ڈال دی تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی ذمہ دار نہیں۔ توقع ہے کہ نئی حکومت امن کی ذمے داری ایک ادارے کو دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ماتحت عدالتوں میں کرپشن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ ماتحت عدالتوں میں کرپشن پر کئی افسروں کو فارغ کردیا گیا کئی کو شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے متعلق شکایات دور کرنا الیکشن کمشن کا کام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن