سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے امیر حیدر ہوتی کا قومی اسمبلی کی نشست برقرار رکھنے کا فیصلہ
مردان(این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ خیبر پی کے امیر حیدر ہوتی نے قومی اسمبلی کی نشست برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ عام انتخابات میں مردان سے قومی کے علاوہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے امیر حیدر ہوتی عام انتخابات میں مردان سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 9 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 22 سے کامیاب ہوئے تھے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امیر حیدر ہوتی قومی اسمبلی کی نشست برقرار رکھیں گے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دیں گے۔ اے این پی نے انتخابات میں قومی اسمبلی کی صرف ایک ہی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔