• news

ایران سے گندم کے بدلے بجلی لینے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے، لوڈ شیڈنگ کم ہو گی: ماہرین

لاہور (کامرس رپورٹر) اقتصادی ماہرین اور زرعی ماہرین نے پاکستان کے گندم کے بدلے ایران سے بجلی حاصل کرنے کے فیصلے کو دانشمندانہ قدم قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی، پروفیسر میاں محمد اکرم، ابراہیم مغل، راﺅ امیر علی خان اور بریگیڈئر (ر) رشید بیگ نے کہا کہ اگر گندم کی برآمد کے عوض ایران سے بجلی درآمد کی جاتی ہے تو اس سے ایک طرف تو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی ہو گی تو دوسری جانب برادر اسلامی ملک ایران سے اقتصادی شعبے میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی اور تعلقات میں بہتری آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن