• news

”عوامی نمائندے عوام کی خدمت کریں‘ جنرل کیانی کا بیان خوش آئند ہے“

لاہور (خصوصی نامہ نگار + وقائع نگار خصوصی + خبر نگار) مذہبی سیاسی رہنماﺅں نے آرمی چیف کی جانب سے عوامی نمائندوں کو عوام کی بھرپور خدمت کرنے کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کو اچھا مشورہ دینا اچھی بات ہے۔ حاجی حنیف طیب نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف نے عوامی نمائندوں کو عوامی خدمت اور توجہ دینے کی بات کر کے کوئی جرم نہیں کیا۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا آرمی چیف کے بیان میں کچھ غلط نہیں ہے۔ امیر العظیم نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا بیان قوم کے ہر فرد کے دل کی آواز ہے۔ حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا آرمی چیف کا بیان قابل تحسین ہے۔ علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا آرمی چیف کا بیان خوش آئند ہے۔ دفاعی تجزیہ کار جنرل نصیر اختر نے کہا فوج جمہوری نظام میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی، فوج کی اس پالیسی کا احترام کرنا چاہئے۔ اے کے ڈوگر نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کا بیان غیر ضروری ہے۔ محمد اظہر صدیق نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کے بیان میں کوئی آئینی قباحت نہیں، بحیثیت شہری ان کا بھی آئینی حق ہے کہ وہ ان خیالات کا اظہار کر دیں کہ منتخب نمائندے عوام کی خدمت کریں۔

ای پیپر-دی نیشن