شکوک ختم کرنے کیلئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی جائے: شیخ رشید
جدہ ( امیر محمد خان سے ) عوامی مسلم لےگ کے سربراہ شےخ رشےد احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور لاہور مےں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کروادی جائے تاکہ مسلم لےگ ن اور پی ٹی آئی کے شکوک ختم ہو جائےں۔ انہوں نے الیکشن بروقت منعقد کرنے پر عسکری قےادت اور الےکشن کمےشن کے ساتھ ساتھ عوام کو مبارکباد دی جنہوں نے پہلی با ر شعور وآگہی کا ثبوت دےا اور ملک مےں اےک تےسری پارٹی سامنے لے کر آئے۔انہوں نے کہا کہ سب سے خوفناک بات ےہ ہوئی ہے کہ صوبائی سطح کی قےادتےں ابھر کے سامنے آئی ہےں جسکی وجہ سے قومی قےادتوں کو دھچکا لگا ہے۔ شےخ رشےد احمد الےکشن نتائج کے فوری بعد عمرہ کی ادائےگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچے جہاں عمرہ کی ادائےگی کے بعد مسعود احمد پوری کے عشائےہ مےں نوائے وقت سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ قومی ادارے جو تباہ ہو چکے ہےں انکی بحالی کے لئے فوری لائحہ عمل تےا ر کرکے کام شروع کرنا ہوگا،اوورسےز پاکستانےوں کو ملک بدر ہونے سے بچائےں اور انکے حقوق کا تحفظ کرےں۔