بھارت: دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کے الزام میں گرفتار کشمیری شہری ضمانت پر رہا
نئی دہلی (این این آئی)نئی دہلی کی ایک عدالت نے اس کشمیری شہری کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے جسے پولیس نے شہر میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔عدالت نے لیاقت شاہ کو 20,000 روپے کے مچلکے اور بھارت سے باہر نہ جانے کی شرط پر ضمانت دی۔