• news

مرکنٹائل ایکسچینج میں 3 ارب 39 کروڑ سے زائد کا کاروبار

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 15144 الٹ کے سودے 3 ارب 39 کروڑ 9 لاکھ 3 ہزار 9 سو 36 روپے میں ہوئے۔ خام تیل، چاندی، سونے، پام آئل، کپاس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ چاول، چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام تک ایک بیرل خام تیل کی قیمت 95.64 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 22.442 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1377.4 ڈالر، 10 گرام سونے کی قیمت 44270 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 53530 روپے، 100 کلو چاول اری کی قیمت 3529 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4401 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 45.82 روپے، ایک پونڈ کپاس کی قیمت 86.14 روپے اور 100 کلو گندم کی قیمت 3203 روپے پر بند ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن