مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کے بعد ریلوے کرپشن میں ملوث اہم شخصیات کی گرفتاری کا فیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کی حکومت تشکیل پانے کے بعد نیب کی طرف سے ریلوے کرپشن سکینڈل میں ملوث اہم شخصیات اور افسروں کو پکڑ دھکڑ شروع ہونے کا امکان ہے اس سلسلے میں نیب نے تحقیقات کا عمل دوبارہ آغاز کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اربوں روپے کے گھپلوں میں ایک سیاسی شخصیت کا نام بھی منظر عام پر آیا تھا۔