• news

اوباما نے افغان جنگ اور اوورسیز آپریشنز کے اخراجات میں 10 فیصد کمی کردی

واشنگٹن (رائٹر) امریکی صدر بارک اوباما نے بظاہر افغانستان میں امریکی موجودگی سمیٹنے کیلئے کانگریس سے افغانستان اور دیگر اوورسیز جنگی اخراجات میں 10 فیصد کمی کے لئے کہا ہے۔ کانگرس کے نام خط میں صدر اوباما نے کہا ہے کہ 2014ءکے مالی سال میں اوورسیز کنٹنجنسی آپریشنز کے لئے 79.4 بلین ڈالر طلب کئے ہیں۔ یہ اخراجات یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے سال کیلئے ہیں۔ اس سے قبل 88.5 بلین ڈالر کے اخراجات کئے جا رہے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن