• news

زرداری آج لاہور پہنچیں گے، پارٹی عہدیداروں کا اجلاس کل بلا لیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) صدر آصف علی زرداری پیپلزپارٹی کی پنجاب میں شکست فاش کے بعد بالاخر سیاسی میدان میں نکل آئے ہیں وہ آج دو روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ انہوں نے کل بلاول ہاﺅس بحریہ ٹاﺅن میں پیپلزپارٹی کے پنجاب سے منتخب ارکان اسمبلی ٹکٹ ہولڈروں اور پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں نہ صرف پنجاب میں پیپلزپارٹی کی شکست کے اسباب پر غور کیا جائے گا بلکہ پنجاب میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔ اس بات کا قوی امکان ہے صدر زرداری مستعفی ہونے والے عہدیداروں کے استعفے مسترد کر دیں اور انہیں نئے جوش و خروش سے کام جاری رکھنے کی صلاحیت کریں۔

ای پیپر-دی نیشن