• news
  • image

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عارف نظامی کی ریشماں کی رہائشگاہ پر آمد

لاہور(اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عارف نظامی ہفتہ کے روز نامور گلوکارہ ریشماں کی رہائش گاہ پر گئے ان کی تےمارداری کی اور 5 لاکھ روپے مالی امداد کا چیک پیش کیا۔ وفاقی وزیر نے گلوکارہ ریشماں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔ گلوکارہ ریشماں جو کچھ عرصہ سے علیل ہیں نے اس موقع پر اپنا مشہور گانا ”لمبی جدائی“ بھی سنایا جس کو وفاقی وزیر نے بے حد سراہا۔ گلوکارہ ریشماں نے علاج معالجہ میں تعاون کرنے پر وفاقی حکومت اور عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی دعاﺅں سے انہیں اللہ تعالیٰ نے صحتیابی عطاءکی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف کے نام پیغام میں کہا کہ وہ انہیں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی مایوس نہ ہوں اور ملک و قوم کی خدمت کریں۔ گلوکارہ ریشماں نے وفاقی وزیرسے مطالبہ کیا کہ ان کا ایک شو الحمراءمیں منعقد کروایا جائے جس پر عارف نظامی نے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر گلوکارہ ریشماں نے وفاقی حکومت کی طرف سے ماہانہ وظیفہ کے اعلان پر بھی عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن