سنجے دت نے جیل میں پہلی رات مذہبی کتابیں پڑھ کر گزاری، سگریٹ نوشی کی اجازت نہ ملی
ممبئی (نوائے وقت رپورٹ) سنجے دت نے جیل میں پہلی رات مذہبی کتابیں پڑھتے ہوئے گزاری۔ منا بھائی ان دنوں ممبئی کی آرتھر روڈ سنٹرل جیل میں قید ہیں جو بہت سخت جیل شمار ہوتی ہے۔ انہوں نے اس جیل سے منتقلی کی درخواست کی ہے مگر ابھی تک اس بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا۔ سنجے دت نے جیل میں اپنے ساتھ بھگوت گیتا، رامائن اور ہنومان چلیسا نامی مذہبی کتابیں رکھنے کی درخواست کی تھی جو منظور کر لی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جیل میں اداکار کو سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں دی گئی۔