• news

نئے صوبے کا اعلان پی پی نے کیا، جنوبی پنجاب میں کامیابی کے جھنڈے مسلم لیگ ن نے گاڑ دئیے

ملتان (آئی این پی) جنوبی پنجاب کو پیپلز پارٹی کے علیحدہ صوبہ بنانے کے اعلانات کے باوجود جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع کی قومی اسمبلی کی 43 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے 27 نشستیں جیت لیں‘ آزاد امیدوار 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے 2‘ 2‘ (ق) لیگ اور (ضیاءلیگ) نے 1‘ 1 نشست حاصل کی‘ 10 میں سے 8 آزاد ارکان اسمبلی نے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا‘ جمشید دستی کی آئندہ 48 گھنٹوں میں (ن) لیگ میں شمولیت کا امکان جس کے بعد جنوبی پنجاب سے قومی اسمبلی کے 43 میں سے 37 ارکان کا تعلق (ن) لیگ سے ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن