انتخابات میں شکست کے بعد پیپلز پارٹی کے لوگ استعفے دے کر ”پتلی “گلی سے نکل رہے ہیں، پورا حساب لیا جانا چاہئے: بابر اعوان
لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سینٹ میں کوئی فاروڈ بلاک بن رہا ہے اور نہ ہی میں پیپلز پارٹی چھوڑوں گا‘ عام انتخابات میں شکست کے بعد پیپلز پارٹی کے لوگ استعفے دے کر ”پتلی “گلی سے نکل رہے ہیں یہ کافی نہیں ان سے پورا حساب لیا جانا چاہئے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عام انتخابات مکمل طور پر ”صاف“ تھے اور پنجاب میں ایک جماعت کو کامیاب کروانے کیلئے باقاعدہ ”انٹرنیشنل “منصوبہ بندی کی گئی۔