• news

قلعہ عبداللہ: لیویز سے مقابلے میں ایک ڈاکوہلاک، ایک اہلکار زخمی

قلعہ عبداللہ (آئی این پی)قلعہ عبداللہ لیویز نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکوکو ہلاک جبکہ فائرنگ کے مقابلے میں لیویز اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ عالم فراز محمدحسنی نے صحافیوں کو بتایا کہ لیویز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک ڈاکو گنج بائی پاس سے موٹرسائیکل چوری کرکے جا رہاہے جس پر لیویز نے ناکے لگاکر تلاش شروع کردی کہ مئی زئی اڈہ لیویز نے ایک موٹرسائیکل سوار کو رکنے کااشارہ کیا تاہم انہوں نے فائرنگ کردی ۔

ای پیپر-دی نیشن