جسٹس نورالحق قریشی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
اسلام آباد(آن لائن) جسٹس نورالحق قریشی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس انور خان کاسی نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں معزز جسٹس اور سینئر وکلاءسمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔