• news

اسلام آباد ہائیکورٹ: 20مئی سے شروع ہونیوالے ہفتے کیلئے 6بنچ تشکیل دیدئیے گئے

اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیر 20مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے چھ بنچ تشکیل دے دئیے گئے، جن میں دو ڈویژن اور چار سنگل بنچ شامل ہیں۔ ڈویژن بنچ نمبر 1عدالت عالیہ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی و جسٹس نور الحق این قریشی اور ڈویژن بنچ 2جسٹس ریاض احمد خان و جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ہو گا جبکہ سنگل بنچوں کی سربراہی چیف جسٹس محمد انور خان کاسی، جسٹس ریاض احمد خان، جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس نور الحق این قریشی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن