کوئی مسلمان مسجد پر خودکش حملہ نہیں کر سکتا، بیرونی ہاتھ ملوث ہیں: مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی محمد نعیم
کراچی (آئی این پی) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے مالاکنڈ ایجنسی میں نماز جمعہ کے دوران بیگناہ افراد کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مسلمان مسجد یا کسی بھی غیر مسلم کی عبادت گاہ پر کبھی حملہ نہیں کر سکتا، شریعت اسلامی میں اس کی کوئی گنجائش نہیں، مذموم واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہےں ۔