• news

خسرہ: عیسیٰ خیل میں بچی جاںبحق، پنجاب میں متاثرہ بچوں کی تعداد 11670 ہو گئی

 لاہور + عیسیٰ خیل (نیوز رپورٹر + نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں خسرہ سے متاثرہ مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ روز مختلف ہسپتالوں میں 56 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے نئے آنے والے مریضوں میں 16 میو ہسپتال، 20 چلڈرن ہسپتال، 5 جنرل ہسپتال اور 15 دیگر ہسپتالوں میں آنے والے مریض شامل ہیں۔ پنجاب بھر میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد 11670 تک جا پہنچی ہے۔ تحصیل عیسیٰ خیل کے نواحی گا¶ں میانہ والہ میں خسرہ کی وبا پھیل گئی، موذی مرض کی وجہ سے پانچ بچے عیسیٰ خیل ہسپتال میں داخل کرائے گئے جن میں سے ایک بچی جاںبحق ہو گئی جبکہ چار بچے تشویشناک حالت میں ہیں جنہیں ڈاکٹرز نے میانوالی ہسپتال منتقل کرنے کو کہا ہے۔ بیماری کی وجہ پیدائش کے وقت ان بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگنا تھی، اس گا¶ں میں پولیو کی ٹیم کافی عرصے سے نہیں آئی۔

ای پیپر-دی نیشن