الیکشن کمشن نے کرپٹ لوگوں کو بچایا، فخر الدین احتساب میں ناکام رہے: جاوید ہاشمی
ملتان(نوائے وقت نیوز+ آن لائن)تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن نے کرپٹ لوگوں کو بچایا ہے۔ فخر الدین جی ابراہیم نے کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیں کیا۔ناکام رہے۔ یہ بات انہوں نے ملتان میں گزشتہ روز وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے اور جو مجرم ہو اس کا احتساب ہونا چاہیے ۔ن کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی تحریک انصاف کے آگے ایم کیو ایم نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ ملک میں مزید صوبے بننے چاہئیں ۔