مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین سے جھڑپ‘ بھارتی فوجی افسر ہلاک‘ دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ
سری نگر (بی بی سی) کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی پندرہویں کور نے الزام لگایا ہے کہ آزاد کشمیر سے مسلح افراد کے ایک گروپ نے بھارتی علاقہ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے دوران شدید تصادم ہوا۔ بھارتی فوج نے کہا ہے کہ اس تصادم میں ایک فوجی افسر ہلاک ہو گیا۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ دراندازی کی یہ کوشش جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب کو شمالی کشمیر کے ماڑھیل سیکٹر میں کی گئی۔ کپواڑہ کے اعلی پولیس افسر تیجندر سنگھ نے بی بی سی کو بتایا ’اس علاقے میں برف پگھلنے کے ساتھ ہی دراندازی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ہم پچھلے دس روز سے بونل ون گا¶ں میں آپریشن کر رہے ہیں۔‘ قابل ذکر ہے کہ پولیس نے پہلے ہی دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر میں اب برائے نام عسکریت پسندی رہ گئی ہے۔ مقامی وزیراعلیِٰ اور علیحدگی پسند رہنما کشمیر میں نافذ سخت فوجی قوانین کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اس معاملے پر وزیراعلیٰ عمرعبداللہ اور بھارت کی وزارت دفاع کے درمیان کئی سال سے کشیدگی جاری ہے۔