شاہدرہ کے لیگی رہنما¶ں کی نواز شریف کو مبارکباد
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن شاہدرہ کے رہنما محمد بلال اور عامر صدیقی نے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر میاں نواز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پالیسیاں عوام کے مفاد میں ہیں ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اب قیادت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ مسلم لیگ ن کا قومی چارٹر قوم کے دل کی آواز ہے۔ سیاسی قوتوں کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے مفاد میں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں۔ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اتفاق و اتحاد کا راستہ اپنانا ہو گا۔ پاکسان کو قائدؒ اور اقبالؒ کے افکار کے مطابق ملک بنانے کیلئے مسلم لیگ ن بھرپور جدوجہد کریگی۔