• news
  • image

کرزئی دورہ بھارت میں ہتھیاروں کی خریداری کے بڑے سمجھوتے پر بات چیت کرینگے : صدارتی ترجمان

کرزئی دورہ بھارت میں ہتھیاروں کی خریداری کے بڑے سمجھوتے پر بات چیت کرینگے : صدارتی ترجمان

کابل (رائٹر) افغان صدر حامد کرزئی اس ہفتے اپنے دورہ بھارت کے دوران بھارتی حکام کے ساتھ اسلحہ کی خریداری کے بڑے سمجھوتے پر بات چیت کریں گے۔ یہ بات افغان حکام نے ایسے وقت کہی ہے جب پاکستان کے ساتھ سرحد پر کشیدگی بڑھ چکی ہے۔ کرزئی کے ترجمان اجمل فیضی نے کہا کہ کرزئی ڈیورنڈ لائن پر اشتعال انگیز واقعات کے علاوہ افغانستان کے سکیورٹی اداروں کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان نے پہلے ہی بھارت کے ساتھ سٹرٹیجک سمجھوتہ کر رکھا ہے جس کی بنیاد پر بھارت فوجی شعبے سمیت کئی شعبوں میں افغانستان کی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سکیورٹی فورسز کو مضبوط بنانے کیلئے ہم بھارت سے کہیں گے کہ وہ ہماری فوجی ضروریات اور خامیوں کے حوالہ سے مدد دے۔ دریں اثنا ایک نیٹو سفارت کار نے کہا ہے کہ افغانستان اپنی ائرفورس قائم کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے اور اس نے سرحدوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے طیاروں کے حصول کی بھی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرحدی مسائل کو بڑی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ انہوں نے ہم سے متعلقہ ساز و سامان مانگا ہے اور اس سلسلے میں ان کے جذبات بپھرے ہوئے ہیں۔
کرزئی/ اسلحہ سمجھوتہ

epaper

ای پیپر-دی نیشن