• news

نوازشریف، چودھری نثار ناراضگی کی خبریں بے بنیاد ہیں:مشاہد اللہ

نوازشریف، چودھری نثار ناراضگی کی خبریں بے بنیاد ہیں:مشاہد اللہ

لاہور (خبرنگار) مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خاں نے میاں نوازشریف کی چودھری نثار سے ناراضگی کی خبروں کی تردید کر دی۔ چودھری نثار سے نواز شریف کی ناراضگی کی خبروں اور افواہوں کے بارے میں مشاہد خاں کا کہنا تھا یہ سب بے بنیاد خبریں ہیں۔ چودھری نثار گزشتہ روز ہی میاں شہباز شریف کے ساتھ بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مذاکرات میں شرکت کے لئے کوئٹہ گئے تھے۔ اس سے پہلے نواز شریف کے ساتھ اہم ملاقات میں موجود تھے۔ مشاہد خاں نے کہا چودھری نثار کو قیادت کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔ وہ نوازشریف کی عدم موجودگی کے دوران 5 سال قائد حزب اختلاف کے عہدے پر فائز رہے۔ گیارہ مئی کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی میں بھی ان کا اہم کردار ہے۔
مشاہد خاں/تردید

ای پیپر-دی نیشن