جماعت اسلامی خیبرپی کے نے وزراءکے ناموں کا اعلان کر دیا، سراج الحق سینئر وزیر ہونگے
جماعت اسلامی خیبرپی کے نے وزراءکے ناموں کا اعلان کر دیا، سراج الحق سینئر وزیر ہونگے
پشاور (آئی این پی) جماعت اسلامی خیبرپی کے کی مجلس شوریٰ نے پارٹی کی جانب سے وزراءکے ناموں کا اعلان کر دیا ، سینئر وزیر سراج الحق ہو ں گے جن کو محکمہ خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی خیبرپی کے کے امیر پروفیسر ابراہیم نے صوبائی مجلس شوریٰ کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ اجلاس میں نو منتخب اراکین اسمبلی میں سے وزراء کا تعین کر لیا ہے۔ مجلس شوریٰ نے سراج الحق، عنایت اللہ خان اور حبیب الرحمان کو وزراء بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ جب کہ سراج الحق جماعت اسلامی کے سینئر وزیر ہوں گے۔
وزراءناموں کا اعلان