• news

شکایات ملی ہیں مگر کسی سیاسی شخصیت کو گرفتار نہیں کیا: لندن پولیس

شکایات ملی ہیں مگر کسی سیاسی شخصیت کو گرفتار نہیں کیا: لندن پولیس

لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن پولیس نے کہا ہے کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والی شخصیت کو گرفتار نہیں کیا برطانوی میٹرپولیٹن پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر غلط ہے پاکستان کی سیاسی جماعت کے لوگوں کو لندن میں گرفتار کیا گیا ہے ہمیں بہت بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئی ہیں جس کا تعلق ایم کیو ایم کی لندن شخصیت سے متعلق ہے ہم تحقیقات شروع کر چکے ہیں جو ابتدائی مرحلے میں ہیں شکایات میں الطاف کام نام نہیں ایک شخصیت لکھ ہے ان معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں جو ہمارے سامنے لائی گئیں جرائم سے متعلق الزامات کا نوٹس لیتے ہیں تمام سوالوں اور خدشات کا مناسب جواب دیں گے جہاں ایکشن لینا ضروری ہوا الیکشن لیں گے۔
لندن پولیس

ای پیپر-دی نیشن