ملک کو کسی مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کیلئے تجربہ گاہ نہیں بننے دینگے : فضل الرحمن
ملک کو کسی مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کیلئے تجربہ گاہ نہیں بننے دینگے : فضل الرحمن
لاہور(ثناءنیوز)جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کو کسی مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کیلئے تجربہ گاہ نہیں بننے دیں گے ۔ مسلم لیگ (ن)کی طرف سے حکومت میں شمولیت پر غور کر رہے ہیں۔ اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں نفاذ اسلام کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا کردار ادا کرتے رہےں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جے یو آئی ف کے صوبائی رہنما حاجی احسان الحق کے ہمراہ ملنے والے وفد سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حالیہ انتخابات بہت سارے حوالوں سے اپنے اوپر بہت سارے سوالیہ نشان لئے ہوئے ہیں۔عوام نے ملکی سیاست میں اسلام پسند قوت جے یو آئی کو پارلیمنٹ سے باہر رکھنے کی تمام تر کوششیں ناکام بنا دیں۔ پورا ملک اور خصوصاً خیبر پی کے اس بات کا قطعی متحمل نہیں کہ وہاں پر نئے تجربات کئے جائیں۔ ہم نے اس صوبہ میں قیام امن کیلئے جو جدو جہد کی ہے اس کو ثمر آور بنانے کیلئے ضروری ہے کہ سنجیدہ اور میچور افراد ہی حکومت چلائیں۔ انہوںنے کہا کہ اقتدار کبھی بھی ہماری مجبوری یا کمزوری نہیں رہا ۔ مسلم لیگ ن نے ہمیں وفاقی حکومت میں شمولیت کی دعوت دی ہے، جس پر ہم مختلف زاویوں سے غور کر رہے ہیں ۔ ہمارا حکومت میں شامل ہونے کیلئے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کبھی بھی وزارتیں نہیں رہا۔ ہم جس حکومت میں بھی شامل ہوئے ہماراپہلا اور آخری مطالبہ اسلاما ئزیشن ہی ہے ۔
فضل الرحمٰن