• news

بکیوں کی طرف سے سٹے بازی کا جال سکولوں تک بڑھانے کا انکشاف

ممبئی(آن لائن) آئی پی ایل کے بکیوں کی طرف سے اپنے جال کو سکولوں تک بڑھانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہلی کے ٹاپ سکولوں کے بچے جواءکھیلنے میں مصروف ہیں۔ بکیز کی تیار کردہ نئی ایپلی کیشن آسانی سے موبائل فون پر ڈاﺅن لوڈ ہوجاتی ہے اور آئی پی ایل ٹیموں کے ریٹ معلوم ہوجاتے ہیں اس طرح معصوم ذہن بکیز کے جال میں آجاتے ہیں۔ زیادہ تر طالبعلم گیارہویں‘ بارہویں کلاسز کے ہوتے ہیں۔ ساتویں کلاس کے ایک طالبعلم نے بتایا کہ میرے دوست کو رقم کا لالچ دے کر جوئے پر لگادیا گیا اسے تین ہزار روپے جیب خرچ ملتا تھا۔ اس نے وہ رقم جوئے میں لگانا چاہی تو بکی نے کہا کہ دس ہزار لگاﺅ جس پر اس نے چوری کرکے دس ہزار روپے لگادئیے اورر پانچ مرتبہ ایسا ہی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن