شاہین کلب نے پیس فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پیس ایمبیسڈرز سوسائٹی اور کارتیاس پاکستان لاہور کے زیر اہتمام پیس فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں چار ٹیموں نے شرکت کی ٹیموں میں ینگ اتفاق فٹ بال کلب، مارٹن پور فٹ بال کلب، فرینڈ ٹوڈان باسکو اور شاہین فٹ بال کلب شامل تھیں ٹورنامنٹ کا فائنل فرینڈ ٹوباسکو اور شاہین فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ شاہین کلب نے پنلٹی ککس پر جیت لیا رفیق عنایت، ڈاکٹر نبیل، نعیم ناز، عمران مبارک، عثمان مبارک، پرویز یونس، عرفان فرانسس، سلیم بھانہ اور انتھونی ذوالفقار منتظمین میں شامل تھے ۔